Tuesday, March 10, 2026
 

توانائی بحران، حکومت نے ہفتے میں دفاتر کی 3 چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

 



حکومت نے ورک فرام ہوم کو مد نظر رکھتے ہوئے ہفت روزہ نیا شیڈیول جاری کر دیا۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتے میں چار دن کام اور تین دن یعنی جمعے سے اتوار تک تعطیلات ہوں گی۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اعلٰی سرکاری افسران کی رضاکارانہ طور پر تنخواہ کی کٹوتی کی جائے گی۔ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری اداروں میں چار روزہ ورک ویک کے تحت دفاتر پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو کھلے رہیں گے اور جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہو گی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تمام وفاقی اور صوبائی حکومتی اداروں میں گریڈ 20 يا 3 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ وصول کرنے والے افسران کو رضاکارانہ طور پر 2 دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی ہدایت کی گئی ہے۔ تنخواہوں میں کٹوتی کا اطلاق شعبہ صحت اور تعلیم پر نہیں ہوگا۔ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس  کی نقول وفاقی وزراء، مشیروں، وزیرِاعظم کے معاونینِ خصوصی، تمام وزارتوں اور ڈویژنز کے سیکرٹریز، صوبائی حکومتوں کے چیف سیکرٹریز، الیکشن کمیشن، اعلیٰ عدلیہ، اسٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل