Tuesday, March 10, 2026
 

گورنر فیصل کریم کنڈی کی مولانا فضل الرحمان سے ون آن ون ملاقات

 



گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ان کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی بدامنی کی صورتحال پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کو صوبائی حکومت کی صوبے کے معاملات میں عدم توجہی کا نتیجہ قرار دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل