Tuesday, March 10, 2026
 

کراچی، پولیس افسر کا بائیک رائڈر پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر معطل

 



شہر کے علاقے کھارادر میں ایک پولیس افسر کی جانب سے بائیک رائڈر پر تشدد کا واقعہ سامنے آنے کے بعد ایس ایس پی سٹی نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر کو معطل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر عاصم کو معطل کر دیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اے ایس آئی پٹرول پمپ پر موٹرسائیکل پر بیٹھے بائیک رائڈر پر تشدد کر رہا ہے۔ معطل سب انسپکٹر عاصم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے بائیک رائڈر کو پٹرول پمپ پر گٹکا کھاتے دیکھا تھا، جب اس سے اس بارے میں پوچھا تو دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل