Wednesday, March 11, 2026
 

ٹی20 ورلڈکپ فائنل میں ناکام نیوزی لینڈ کی نگاہیں 2028 کے ٹورنامنٹ پر مرکوز

 



آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں ناکامی کے بعد نیوزی لینڈ نے نگاہیں 2028 کے ٹورنامنٹ پر مرکوزکرلیں۔  بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا فائنل ہارنے کے بعد نیوزی لینڈ نے مختصر فارمیٹ کے اگلے ورلڈکپ کی لیے تیاریاں ابھی سے شروع کردیں۔  آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2028 آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ کیوی کوچ روب والٹر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے باوجود ہمارے نوجوان کھلاڑی آئندہ 2028 ایڈیشن میں کامیابی کیلیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں واضح طور پر کامیابی کی بھوک موجود اور سب اگلے میگا ایونٹ کیلیے سخت محنت کریں گے، نوجوان کھلاڑی 2028 کے اسکواڈ کا حصہ بننے کیلیے کوشاں اور اس بار ٹائٹل جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔ والٹر نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچنا قابل فخر بات ہے ،البتہ آخری میچ میں بہترین کھیل پیش نہ کرنے پر مایوسی بھی ہوئی، یہ ہمارے لیے ایک تلخ و شیریں تجربہ ثابت ہوا جب کہ فائنل میں پہنچنے پر خوش تو ٹائٹل نہ جیت پانے پر دکھی ہیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم گزشتہ 11 برسوں میں محدود اوورز کے ورلڈ کپ فائنلز میں چوتھی بار شکست کا شکار ہوئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل