Wednesday, March 11, 2026
 

لاہور؛ میاں بیوی گھر میں پراسرار طور پر جاں بحق

 



داتا دربار کے علاقے میں احمد پارک گھر سے ماں بیوی مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ ترجمان ایدھی کے مطابق موہنی روڈ احمد پارک گھر میں میاں بیوی پُراسرار طور پر جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت 38 سالہ آزاد حسین اور 35 سالہ پاکیزہ کے نام سے ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے شبہ ہے کہ دم گھٹنے سے ان کی موت واقع ہوئی جبکہ دو بچے 8 سالہ خضر عباس اور 6 سالہ حر عباس محفوظ ہیں۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانہ منتقل کر دی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل