Wednesday, March 11, 2026
 

آپریشن غضب للحق؛ پاک فوج کی جوابی کارروائی، افغان طالبان ژوب سیکٹر میں پوسٹیں چھوڑ کر فرار

 



افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے خلاف پاک افواج کی مؤثر جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر ژوب سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹ نمبر 2 اور 3 کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کی بروقت اور بھرپور کارروائی سے بزدل افغان طالبان پوسٹیں اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پاک فوج نے افغان طالبان کے زیرِ قبضہ پوزیشنوں سے روسی ساختہ 73 ملی میٹر HGL-9 ہیوی گرینیڈ لانچرز قبضے میں لے لیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی طاقتور جوابی کارروائیاں بھارتی پراکسی افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کو بھاگنے پر مجبور کر رہی ہیں۔ آپریشن غضب للحق جاری ہے اور اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل