Loading
پشاور کے علاقے تھانہ کابلی کی حدود میں دکان کے اندر مسلح افراد کی جانب سے تشدد اور لوٹ مار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پولیس کے مطابق ویڈیو میں چند افراد کو ڈنڈوں سے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ بعض افراد اسلحہ اٹھائے بھی نظر آ رہے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل