Wednesday, March 11, 2026
 

پاکستان میں عید الفطر کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

 



سپارکو نے ماہ شوّال (عید الفطر) کے حوالے سے پیش گوئی کردی ہے۔ سپارکو کے مطابق شوال 1447ہجری کا نیا چاند 19 مارچ 2026 کو صبح 6:23 بجے پیدا ہوگا اور غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی۔ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ مہتاب کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا فرق متوقع ہے۔ سپارکو کے مطابق 19 مارچ کی شام شوال المعظم کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، جس کے پیش نظر ہفتہ 21 مارچ کو عید ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اسلامی مہینوں کے آغاز اور چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل