Loading
ایس آئی ایف سی کی اصلاحات اور پالیسی تسلسل کی بدولت پاکستان کے غیر ملکی زرِ مبادلہ ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان کے کُل زر مبادلہ ذخائر 21.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جوگزشتہ 4 سال کی بلند ترین سطح ہے، زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا حصہ 16.3 ارب اور کمرشل بینکوں کا حصہ 5.3 ارب ڈالر ہے۔
مشیر وزیر خزانہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر کا مجموعی حصہ 76 فیصد تک پہنچ گیا ہے، پاکستان میں اسٹیٹ بینک کے بڑھتے ہوئے ذخائر ملک کی مالی خودمختاری اور پالیسی کنٹرول میں اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔
مشیر وزیر خزانہ نے بتایا کہ یہ اضافہ بحران کے دوران فوری ردعمل اور مالی استحکام کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے، اسٹیٹ بینک کے ریزروز میں اضافہ ملک کے مضبوط مالیاتی ذخائر اور معاشی استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل