Saturday, March 14, 2026
 

چیئرمین پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کو ٹیم کے انتخاب سے متعلق اہم ہدایات دے دیں

 



پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو ٹیم کے انتخاب سے متعلق اہم ہدایات دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سلیکشن کمیٹی کے ممبران کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں چیئرمین پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی دباؤ کے ایمانداری سے فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری پوری سپورٹ آپ کے ساتھ ہے، کسی کی تنقید برائے تنقید کی پرواہ نہ کریں۔ سلیکشن کمیٹی ممبران مصباح الحق، سرفراز احمد، اسد شفیق اور عاقب جاوید نے بھرپور اعتماد کے اظہار پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل