Saturday, March 14, 2026
 

کسٹمز کی جانب سے سندھ حکومت کی گاڑی ضبط کرنے پر شرجیل میمن کا شدید ردعمل

 



سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کسٹمز کی جانب سے سندھ حکومت کی گاڑی ضبط کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر گاڑی کی دستاویزات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گاڑی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت ہے جو تمام دستاویزات دکھانے کے باوجود تحویل میں لی گئی۔ Pakistan Customs Karachi confiscated a Sindh Government vehicle on 12 March, claiming it was non-custom paid. Despite being shown all official documents confirming that the vehicle belongs to the Information Department and was purchased through official outlets of Indus Motor… pic.twitter.com/OPKVM0VAM6 — Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) March 14, 2026 شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گاڑی انڈس موٹر کمپنی کے آفیشل آؤٹ لیٹ سے خریدی گئی تھی، صوبائی حکومت کے محکمے کے ساتھ ایسا رویہ ناقابل قبول ہے۔  شرجیل انعام میمن نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کسٹمز فوری طور پر گاڑی واپس کرے اور تحریری معافی مانگے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل