Saturday, March 14, 2026
 

امریکی خام تیل کی قیمت 98 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی

 



عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جبکہ امریکی خام تیل اور عالمی بینچ مارک برینٹ دونوں میں کام تیل کی قیمت تقریباً 98 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور اس کا بڑا سبب تیل کی سپلائی کا متاثر ہونا ہے۔ دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل آبنائے ہرمز سے ہوتی ہے جسے فی الحال ایران نے بند کیا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر خلیج کے ممالک سے تیل کی ترسیل متاثر رہی تو عالمی منڈی میں روزانہ کروڑوں بیرل سپلائی کم ہو سکتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل