Loading
وزیراعلیٰ پنجاب کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت انٹرنیز کو ماہانہ 60 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔
کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرینز کو حکومت پنجاب کی طرف سے 3ماہ کے بعدانٹرن شپ سر ٹیفکیٹ بھی ملے گا۔ کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام میں طالبات کے لئے 50فیصد نشستیں مخصوص ہیں۔
کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے یونیسکو سرٹیفکیشن کا اجراء ممکن ہوگا، کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے تحت جدید ترین لرنرننگ مینجمنٹ سسٹم سے آگاہی کا موقع ملے گا جبکہ کلائمٹ لیڈر شپ انٹرنیز کو انوائر منٹ پروٹیکشن اتھارٹی کے آفیسر اور ماحولیاتی پالیسی یونٹ پر کام کرنے کاتجربہ بھی حاصل ہوسکے گا۔
کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے لئے آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت بھی موجود ہے جس کے تحت نوجوان epd.punjab.gov.pk/climateinternship پر 29مارچ تک اپلائی کر سکتے ہیں-
مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی بہتری کے مشن میں نوجوانوں کی شمولیت کا خیر مقدم کریں گے- ہر نوجوان کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ماحولیاتی بہتری میں بھرپور کردار ادا کرسکتا ہے-
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل