Sunday, March 15, 2026
 

قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تین ملزمان  گرفتار

 



راولپنڈی میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان  نے دو ماہ قبل راستے کے تنازعہ پر گھر میں گھس کر فائرنگ، کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار سے شہری کو قتل کیا۔ اس کے علاوہ ملزمان نے  تین خواتین سمیت 8 افراد کو زخمی بھی کر دیا تھا۔ ملزمان  واردات کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔ روات پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔ ملزمان  کے چار ساتھیوں کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ ملزمان  کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل