Loading
ایران کے مختلف علاقوں میں درجنوں افراد کو اسرائیل تک حساس معلومات پہنچانےکے الزام میں 20 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبائی پراسیکیوٹر کے دفتر کے الزامات پر 20 افراد کو گرفتار کیا گیا جن پر ایران کی فوجی اور سیکیورٹی تنصیبات کے مقام کی تفصیلات اسرائیل کو بھیجنے کا الزام ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل اور امریکا کے فضائی حملوں سے بڑی حد تک محفوظ شمال مشرقی ایران میں10 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں کچھ پر حساس مقامات اور اقتصادی انفرا اسٹرکچر کی معلومات جمع کرنے کا الزام ہے۔
خبرایجنسی تسنیم کے مطابق پاسداران انقلاب کے خفیہ ادارے نے بتایا کہ جب صیہونی دشمن (اسرائیل) اور امریکا ایران پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو وہ ایک ہی وقت میں کرائے کے فوجیوں اور جاسوسوں کو بھی فعال کرتے ہیں تاکہ اگلے مرحلے کے طور پر ہنگامے کروائیں۔
ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبہ لورستان میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا، جن پر الزام ہے کہ وہ عوامی کو اشتعال دلانے اور اہم علامات کو جلانے کی کوشش کر رہے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل