Tuesday, March 17, 2026
 

رجب بٹ سے صلح کی کوششوں پر ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

 



معروف وی لاگر رجب بٹ کی اہلیہ ایمان فاطمہ نے شوہر سے صلح کی کوششوں پر خاموشی توڑ دی۔ رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان شادی کے تقریباً ایک سال بعد اختلافات شدت اختیار کر گئے جس کے بعد علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں۔ حال ہی میں رجب بٹ کی جانب سے ایماں کو طلاق کا نوٹس بھی بھیجا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی ممکنہ صلح کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں، مگر دونوں جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔ دوسری جانب ایمان فاطمہ نے حال ہی میں اپنے بھائی عون شیخ اور بیٹے کیوان کے ساتھ ایک ٹرپ کی تصاویر شیئر کیں۔ تصاویر میں وہ خوشگوار موڈ میں نظر آئیں اور انہوں نے معنی خیز کیپشن لکھا کہ ’سفر انسان کو سکون دیتا ہے، اسی لیے وہ آگے بڑھتی رہتی ہیں‘۔         View this post on Instagram                       مداح ان کی ہمت اور مثبت سوچ کو سراہ رہے ہیں۔ کچھ صارفین انہیں بیٹے کی خاطر صلح کا مشورہ دے رہے ہیں جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی خوشی اور سکون کو ترجیح دینی چاہیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل