Loading
تھانہ بکا خیل اور چوکی فتح خیل پر علی الصبح فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے دونوں حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی سےحملہ آور پسپا ہوگئے۔ تھانہ بکا خیل پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان 45 منٹ جبکہ چوکی فتح خیل پرایک گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہو۔
پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ کئی دہشت گردوں کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ اور واکی ٹاکی برآمد ہوئی۔
پولیس اورسکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان اور ڈی پی او بنوں نے پولیس اہلکاروں کی بروقت کارروائی کی تعریف کی۔
آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقا رحمید نےپولیس اہلکارکی فرض شناسی اور دلیری کو سراہتے ہوئے نقد اور توصیفی اسناد کا اعلان کیا۔
آئی جی پی خیبر پختونخوا نے کہا کہپولیس نے بروقت، مؤثر اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل