Tuesday, March 17, 2026
 

کراچی میں گلشن معمار سے ٹاور تک ای وی بس سروس کا آغاز 

 



سندھ حکومت نے گلشن معمار میں ای وی بس سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق 12 بسیں گلشن معمار سے ٹاور تک سفری سہولیات فراہم کرینگی۔ ای وی بسیں گلشن معمار سے سہراب گھوٹھ ۔واٹر پمپ ۔تین ہٹی سے ہوتی ہوئی ایم اے جناح روڑ سے ٹاور تک جائینگی۔ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے گلشن معمار میں ای وی بسز کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی سپورٹ سے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دن رات اس کوشش میں ہے کہ لوگوں کو ریلیف کیسے پہنچائیں۔ ہمارا ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے۔ ہماری فورسز طالبان رجیم کے خلاف لڑائی لڑ رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ کسی ملک میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھے۔ شھید ذوالفقار بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، ہم سکون سے سوتے ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا دفاع بہت مضبوط ہے، اس کا کریڈٹ میرے قائدین کو جاتا ہے۔ ہمارا ملک محفوظ ترین ہے۔ جو لوگ ملک چھڑ کر جاتے تھے وہ آج سوچ رہے ہیں کہ محفوظ ملک پاکستان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی ترقی پر دن رات کام ہورہا ہے۔ کراچی میں سالڈ ویسٹ، پانی اور انفرااسٹراکچر پر کام ہورہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ سندھ میں صحت کی بہترین سہولیات ہیں۔ تیس اپریل کو شاہراہ بھٹو کھول دیا جائے گا۔ شاہراہ فیصل بھی شہید بھٹو نے بنایا تھا۔ ای وی بسز سے گلشن معمار کے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ جن کا جینا مرنا عوام کے ووٹوں سے ہوتا ہے وہ عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ صوبائی حکومت کے روڈ اچھے بنے ہوئے ہیں۔ وفاقی حکومت کے روڈوں پر اللہ رحم کرے۔  پورٹ پر ای وی بسز کو ایف بی آر نے روکا۔ ہمارے لیے اٹھارہ فیصد ٹیکس تھا اور باقییوں کے لیے ایک فیصد ٹیکس۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل