Tuesday, March 17, 2026
 

اسرائیلی وزیر دفاع کا ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو شہید کرنے کا دعویٰ

 



تل ابیب: اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی ایک کارروائی میں شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق یہ کارروائی حالیہ حملوں کے دوران کی گئی، تاہم اس کی مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں۔ دوسری جانب اس دعوے پر ایران کی طرف سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، جس کے باعث اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، جن کی تصدیق بعد میں مختلف ذرائع سے ہوتی رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل