Wednesday, March 18, 2026
 

صرف ٹرافی جیتنا ہی ضروری نہیں، نئے کھلاڑیوں کی تیاری بھی اہم ہے؛ شاہین آفریدی

 



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ کامیابی صرف ٹرافی جیتنے کا نام نہیں بلکہ نئے کھلاڑیوں کی تیاری بھی اہم ہے۔ اسلام آباد میں جاری لاہور قلندرز کے کنڈیشنگ کیمپ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹیم ہر سیزن سے قبل باقاعدہ کیمپ کا انعقاد کرتی ہے تاکہ کھلاڑی ایک دوسرے کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں اور ٹیم ماحول سے ہم آہنگ ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سے پانچ سال لاہور قلندرز کے لیے نہایت کامیاب رہے ہیں، تاہم اصل کامیابی یہ ہے کہ پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لایا گیا۔ قومی فاسٹ بولر کے مطابق ملک بھر میں ٹرائلز کے ذریعے باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا، انہیں مواقع فراہم کیے گئے اور وہ قومی سطح تک پہنچے، جو ٹیم کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ رواں سال بھی ٹرائلز کے ذریعے نئے کھلاڑی سامنے آئے ہیں اور امید ہے کہ ایک یا دو باصلاحیت نوجوان پی ایس ایل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوں گے، جبکہ آئندہ برسوں کے لیے بھی مضبوط کھلاڑی تیار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیم میں شامل نئے مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نئے گراؤنڈز پر میچز کے انعقاد سے شائقین کرکٹ کو مزید دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل