Wednesday, March 18, 2026
 

کراچی میں طوفانی بارش، کئی علاقوں میں بجلی بند

 



شہر قائد کے مختلف علاقوں میں شدید طوفانی ہواؤں کے بعد موسلادھار بارش ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے تقریبا تمام ہی علاقوں میں شدید طوفانی ہواؤں کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو تاحال جاری ہے۔ طوفانی ہواؤں کے باعث کئی علاقوں میں بل بورڈ اور درخت گرنے کی اطلاعات ہیں تاہم اس کی حتمی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ گلشن اقبال، گلستان جوہر، ملیر، لانڈھی، کورنگی، اورنگی، لیاقت آباد، اولڈ سٹی ایریا، نمائش، صدر سمیت کئی علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے بعد تیز بارش ہوئی۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر کی جانب سسٹم بڑھنے کی پیش گوئی کر رکھی تھی جس کے بعد یہ سلسلہ رات گئے تک جاری ہے گا اور جمعے ہفتے کو نیا سسٹم داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شاہراہ فیصل پر ہواؤں کی رفتار90 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ ماڑی پور میں ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 97 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل