Wednesday, March 18, 2026
 

شہابیے کا زور دار دھماکا، متعدد امریکی ریاستیں گونج اٹھیں

 



امریکا کے شہر کلیولینڈ میں منگل کی صبح ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے حوالے سے ناسا نے بتایا کہ یہ ایک شہابیے کی وجہ سے ہوا جس کا سائز تقریباً چھ فٹ اور وزن تقریباً سات ٹن تھا۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر @jacecraftmiller نے ایک پوسٹ میں شمال مشرقی اوہائیو میں زبردست دھماکے کی آواز سے متعلق @NWSCLE سے پوچھا۔ درحقیقت، کم از کم 10 ریاستوں (ڈیلاویئر، الینوائے، انڈیانا، کینٹکی، میری لینڈ، مشی گن، نیو یارک، اوہائیو، پنسلوانیا، ورجینیا) کے علاوہ واشنگٹن ڈی سی اور کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے بھی عینی شاہدین نے اس آسمانی جسم کی رپورٹ دی، جو منگل کی صبح 8:56 بجے ایسٹرن ڈے ٹائم (EDT) پر فضا میں گزرا۔ One of our employees, Jared Rackley, caught this morning's meteor on camera from the Pittsburgh area. pic.twitter.com/2LdqOpChti — NWS Pittsburgh (@NWSPittsburgh) March 17, 2026 خلائی ادارے ناسا کے مطابق اس شہابیے نے فضا میں ٹوٹتے وقت 250 ٹن ٹی این ٹی کے برابر توانائی خارج کی، جس سے ایک طاقتور پریشر ویو بنی جو زمین تک پہنچی اور اسی وجہ سے لوگوں نے زور دار دھماکوں اور گونجتی آوازوں کو محسوس کیا۔ کلیولینڈ کے نیشنل ویدر سروس کے دفتر نے بھی ٹویٹ میں کہا کہ تازہ GLM امیجری (1301Z) سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دھماکا ایک شہابیے کی وجہ سے ہوا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل