Thursday, March 19, 2026
 

کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

 



شہر قائد میں آج جمعرات کو بھی گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز بارش کا امکان موجود ہیں جس سے دن کے درجہ حرارت واضح کمی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ دن کے درجہ حرارت میں بھی کمی متوقع ہے۔ کراچی میں آج صبح سے دوپہر کے دوران شہر کے قریب گرج چمک کے سلسلے تشکیل پا سکتے ہیں جبکہ شہر میں اس دوران کہیں کہیں گرج چمک تیز آندھی کے ساتھ درمیانی سے تیز جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کے امکانات موجود ہیں۔ شہر میں امکانات دوپہر سے لے کر شام یا رات کے درمیان موجود ہیں۔ بارش کے دوران شہر میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں۔ دن میں درجہ حرارت 28 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز گرج چمک کے ایک طاقتور سلسلے نے شہر کو متاثر کیا جس سے شہر میں شدید آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران کورنگی میں سب سے زیادہ بارش 55.6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ دیگر علاقوں میں بارش کی مقدار 15 سے 35 ملی میٹر کے درمیان رہی۔ کراچی میں گزشتہ روز شدید طوفانی ہواؤں کے بعد موسلادھار بارش ہوئی، اس دوران مختلف حادثات میں 19 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل