Thursday, March 19, 2026
 

کراچی سمیت ملک بھر میں بوہرہ برادری آج عید منا رہی ہے

 



کراچی سمیت ملک بھر میں بوہرہ برادری آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔ عید الفطر کا بڑا اجتماع صدر طاہری مسجد میں ہوا، اس موقع پر طاہری مسجد کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ اس کے علاوہ پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی اور حیدری میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد بوہرہ برادری کے افراد نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل