Thursday, March 19, 2026
 

آج ملک بھر سے مشرق وسطی کی 40 پروازیں منسوخ

 



آج بھی ملک بھر سے مشرق وسطی کی 40 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دوحہ سے کراچی، لاہور، اسلام اباد کیلئے آج بھی پروازیں شیڈول پر ہیں۔ جبکہ کراچی سے دوحہ، بحرین ،ابوظہبی اور دبئی کی 13 پروازیں منسوخ ہیں۔ لاہور، اسلام آباد، پشاور سے فجیرہ کی 8 پروازیں العین منتقل ہوئیں۔ آج العین سے لاہور اسلام اباد پشاور کیلئے 10 پروازیں آپریشنل ہیں۔ دوحہ سے قطر ایئر ویز کے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن میں بہتری آئی ہے۔  لاہور 8، اسلام اباد 7، پشاور 10 اور ملتان مشرق وسطی کی 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ 20 روز کے دوران پاکستان بھر سے جنگی صورتحال کی وجہ سے 1810 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل