Thursday, March 19, 2026
 

کراچی کے لئے پانی فراہمی کے منصوبوں کی پیش رفت پر اجلاس

 



وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کے لئے پانی فراہمی کے منصوبوں کی پیش رفت پر اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کراچی کے اہم اور بڑے آبی انفراسٹرکچر منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ فور واٹر سپلائی پروجیکٹ اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ کی بروقت تکمیل ضروری ہے، کراچی کے پانی کے نظام کی بہتری صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی کو ایک جدید اور مؤثر واٹر سپلائی سسٹم درکار ہے،  مجھے یقین ہے کہ تمام جاری منصوبے بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق ہونگے۔  کے فور پائپ لائن خاص طور پر بی آر ٹی ریڈ لائن کے ساتھ 2.7 کلومیٹر مشترکہ کوریڈور پر کام تیزی سے جاری ہے۔ روزانہ دو بڑی پائپ لائنز نصب کرنے کا ہدف ہے تاکہ منصوبہ آخری مراحل میں بروقت مکمل ہوسکے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے گنجان آباد علاقوں میں کام کی رفتار برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ  جدید کھدائی کی تکنیک استعمال کی جائیں، عوامی انفراسٹرکچر کو نقصان نہ پہنچے اور شہری خدمات متاثر نہ ہوں۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل