Thursday, March 19, 2026
 

پورٹ قاسم کی جانب سے برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے سہولتی مرکز قائم

 



پورٹ قاسم اتھارٹی نے برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے سہولتی مرکز قائم کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی کیو اے نے برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کر دیا۔ وزیرِ اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق، پورٹ قاسم اتھارٹی (PQA) نے وفاقی وزیر برائے بحری امور کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے برآمدکنندگان کو ون ونڈو پلیٹ فارم کے ذریعے سہولت فراہم کرنے کے لیے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد برآمدات سے متعلقہ امور کو سہل بنانا، مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانا اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو فروغ دینا ہے۔  فیسلیٹیشن ڈیسک برآمدی سرگرمیوں کو تیز، مؤثر اور ہموار بنانے میں معاون ثابت ہوگا، جو پاکستان کے برآمدی شعبے کو مضبوط بنانے اور قومی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل