Thursday, March 19, 2026
 

شوال چاند کی رویت کے حوالے سے سپارکو کا بیان سامنے آگیا

 



پاکستان میں عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ عید کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کے جائزے کے بعد عیدالفطر کےچاند نظر آنے یا نہ آنےکا اعلان کرے گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جہاں عید جمعہ کو منائی جائے گی تاہم افغانستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ سپارکو نے کہا ہے کہ چاند کے نظر آنے کے امکانات کم ہے  جب کہ  ملک بھر میں ماہ شوال 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اہم اجلاس بھی آج ہوں گے۔ لاہور میں صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف بلڈنگ میں منعقد ہوگا، جس میں مذہبی امور کمیٹی کے اراکین، محکمہ موسمیات اور اوقاف کے افسران شرکت کریں گے۔ اجلاس میں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔ دوسری جانب کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں ہوگا جبکہ سپارکو کے مطابق چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے ان اجلاسوں کے بعد ہی عیدالفطر کے حوالے سے حتمی اعلان کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل