Loading
وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان حکومت کے نام نہاد وزارتِ دفاع ترجمان کی جانب سے کیے گئے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے عیدالفطر کے پیشِ نظر کیے گئے عارضی وقفے کی خلاف ورزی کی ہے۔
سرکاری بیان کے مطابق پاکستان نے مغربی سرحد پر اس عارضی جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی ہے اور اس کی خلاف ورزی سے متعلق تمام دعوے بے بنیاد، لغو اور سراسر جھوٹ ہیں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ اس قسم کا پروپیگنڈا ممکنہ طور پر افغان طالبان حکومت کے اندر موجود بعض عناصر کی جانب سے پھیلایا جا رہا ہے جس کا مقصد خطے میں کشیدگی پیدا کرنا یا دہشت گردی کے لیے جھوٹا جواز فراہم کرنا ہو سکتا ہے۔
???? Fact Check | Ministry of Information & Broadcasting
◼️The claim of so called Ministry of Defence / spokesperson of Taliban regime that Pakistan has violated the temporary pause, initiated itself by Pakistan in view of Eid ul Fitr, is frivolous. No violation of the temperory… pic.twitter.com/TeO11FLGft
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) March 19, 2026
بیان میں واضح کیا گیا کہ پاکستان پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ اگر افغان طالبان حکومت یا اس کے حمایت یافتہ عناصر کی جانب سے کسی بھی قسم کی دہشت گردی، سرحد پار حملہ یا ڈرون کارروائی کی گئی تو عارضی وقفہ فوری طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
حکام نے مزید کہا کہ ایسی کسی بھی صورتحال میں آپریشن غضب للحق کو مزید شدت کے ساتھ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
وزارتِ اطلاعات نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ہر قسم کے جھوٹے بیانیے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل