Friday, March 20, 2026
 

بغیر پروٹوکول سہیل آفریدی کی پشاور صدر بازار آمد، عوام میں گھل مل گئے

 



وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بغیر سیکیورٹی اور سرکاری پروٹوکول کے رات گئے اچانک پشاور کے مصروف علاقے صدر بازار پشاور کا دورہ کیا جہاں وہ عام شہریوں میں گھل مل گئے۔ وزیراعلیٰ نے بازار کے مختلف حصوں کا پیدل جائزہ لیا، دکانداروں اور خریداروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل بھی سنے۔ اس غیر رسمی دورے کے دوران شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے ساتھ تصاویر اور سیلفیز بنوائیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کا یہ دورہ بغیر کسی پیشگی اعلان کے کیا گیا، جس کا مقصد عوامی مسائل کا براہ راست مشاہدہ کرنا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل