Loading
عید الفطر کے پیش نظر پیاروں کو انکی منزل مقصود پر پہنچانے کے لیے ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز نے پروازوں کی تعداد بڑھا دی۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق مشرقی وسطیٰ کے خراب حالات کے باوجود پاکستان کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس سے 31 پروازوں نے اڑان بھری۔
لاہور، اسلام آباد، کراچی اور سیالکوٹ ایئرپورٹ سے فجیرہ کے بجائے العین ایئرپورٹ کو استعمال کیا ہے۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹس سے پروازوں کی منسوخی کی تعداد 90، 100 سے کم ہو کر 42 پر آگئی۔
دبئی، ابوظہبی، شارجہ، ریاض اور دمام سے بھی پروازوں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل