Loading
پلیئرز ویلفیئر میں دی ہنڈریڈ کو دنیا کی بہترین لیگ قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے پلیئرز ویلفیئر اور حقوق کے معاملے میں دنیا بھر کی لیگز کی درجہ بندی کی ہے۔
انگلینڈ کی دی ہنڈریڈ کے جنوبی افریقا کی ایس اے 20 لیگ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ دنیا کی بہترین لیگ کی دعوے دار آئی پی ایل تیسرے نمبر پر ہے۔
ورلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھارتی لیگ کو کھلاڑیوں کے حقوق، تنظیم سازی کی آزادی اور تنازعات کے حل کے نظام میں کمزور قرار دیا گیا ہے۔
اس درجہ بندی میں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کا چوتھا نمبر ہے جبکہ پاکستان کی پی ایس ایل پی ایس ایل کو پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل