Friday, March 20, 2026
 

’دھرندھر 2‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا، پہلے ہی دن تمام ریکارڈ توڑ دیے

 



بالی ووڈ کی پروپیگنڈا فلم ’دھرندھر 2‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر تہلکہ مچادیا، فلم نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔  ادتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دھرندھر: دی ریونچ‘ نے پہلے ہی دن بھارت میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا، حالانکہ یہ کوئی عام تعطیل نہیں بلکہ ایک ورکنگ ڈے پر ریلیز کی گئی۔  پہلے دن کے اعداد و شمار 102.55  کروڑ روپے کے ساتھ اگر ایک دن پہلے کے پیڈ پریویوز (تقریباً 43 کروڑ روپے) کو شامل کیا جائے تو مجموعی اوپننگ تقریباً 146 کروڑ روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔ یہ ہندی سنیما کی تاریخ کی سب سے بڑی اوپننگ بن چکی ہے، جس نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کے 64.50 کروڑ کے ریکارڈ کو بھی توڑ دیا ہے۔  https://x.com/taran_adarsh/status/2034528909094772917 بنگلور میں فلم کی کارکردگی غیر معمولی رہی، جہاں اس نے پہلے ہی دن تقریباً 15 کروڑ روپے کا بزنس کیا جب کہ فلم تقریباً 4 گھنٹے طویل ہونے کے باوجود ملک بھر میں 21 ہزار سے زائد شوز کے ساتھ چل رہی ہے۔ کئی سینما گھروں میں اسے خصوصی طور پر دکھایا جا رہا ہے جب کہ ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود شائقین کی دلچسپی کم نہیں ہوئی۔ رنویر سنگھ نے اس فلم کے ذریعے ہندی سنیما کی تاریخ کی سب سے بڑی اوپننگ حاصل کر لی ہے اور ان کی باکس آفس پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے۔ ہفتہ (عید) کے دن بڑی چھٹی کے باعث فلم کے مزید ریکارڈ بنانے کی توقع ہے۔ اندازوں کے مطابق فلم اپنے ایکسٹینڈڈ ویک اینڈ میں کم از کم 325 کروڑ روپے جب کہ زیادہ سے زیادہ 350 سے 375 کروڑ روپے تک کمائی کر سکتی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل