Friday, March 20, 2026
 

نورا فتیحی کے فحش گانے کیخلاف فتویٰ جاری

 



بالی ووڈ ڈانسر واداکارہ نورا فتیحی کے متنازع وفحش گانے ’سرکے چنر تیری سرکے‘ کے خلاف فتویٰ جاری کردیا گیا۔  بھارتی فلم کے ’ڈی: دی ڈیول‘ کا گانا ’سرکے چُنر تیری سرکے‘ یوٹیوب پر جاری کیا گیا، بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت اور ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی تنازع کا شکار ہوگیا تھا۔         View this post on Instagram                       ابتدائی طور پر ڈانسر نورا فتیحی کی جانب سے اس معاملے پر وضاحتی بیان بھی جاری کیا گیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس گانے کا فحش ہندی ورژن ان کی اجازت کے بغیر تیار کیا گیا۔ بعد ازاں، گانے پر بھارتی ریاست اترپردیش کے دارالافتاء کی جانب سے فتویٰ بھی جاری کردیا گیا ہے، یہ فتویٰ مسلم پرسنل دارالافتاء سے وابستہ ایک سینئر عالمِ دین کی جانب سے جاری کیا گیا۔ جنہوں نے اس گانے کے مواد کو حرام قرار دیتے ہوئے اسے اسلامی تعلیمات کے مطابق سنگین گناہ قرار دیا جب کہ عالمِ دین نے گانے کے مناظر کو فحش قرار دیتے ہوئے ایسے مواد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ دوسری جانب، حکومتی سطح پر بھی اس کا نوٹس لیا گیا اور وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اس متنازع گانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل