Friday, March 20, 2026
 

مٹی کا تیل فی لیٹر 70 روپے 73 پیسے مہنگا ہوگیا

 



حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے فی لیٹر 70 روپے 73 پیسے مہنگا کر دیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 428 روپے 74 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے پیش نظر کیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا جس کے باعث عوام کو ان دونوں مصنوعات میں وقتی ریلیف حاصل رہے گا، تاہم مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے سے عوام پر اضافی بوجھ پڑے گا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل