Tuesday, March 24, 2026
 

عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود پاکستانی عوام کو ریلیف

 



عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود پاکستان حکومت نے عوام پر بوجھ کم رکھا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران جنگ کے باعث خطے میں بڑھتی کشیدگی نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کو آسمان تک پہنچا دیا ہے تاہم پاکستان نے محتاط رویہ اپنایا ہے۔  وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باوجود عوام پر بوجھ کم رکھا گیا ہے، عالمی قیمتیں 27-71 فیصد بڑھیں، پاکستان میں اضافہ 22-24 فیصد اضافہ کیا گیا۔ وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس کی شرح بھی 25 فیصد رکھی گئی، خطے کے اوسط 35 فیصد کے مقابلے میں کم اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت نے یہ بھی کہا کہ  پیٹرول اور ڈیزل پر 0 فیصد سیلز ٹیکس برقرار رکھا گیا ہے۔  ان اقدامات سے مالی استحکام اور عوامی تحفظ کے درمیان توازن قائم رکھا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل