Loading
انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے آسٹریلیا کے خلاف ایشیز سیریز میں 1-4 کی بدترین شکست کے بعد کے وقت کو اپنی کپتانی کا سب سے مشکل مرحلہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے نام ایک کھلا خط لکھتے ہوئے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم اور منیجنگ ڈائریکٹر روب کی پر بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کیا۔
اسٹوکس نے کہا کہ کپتانی ایک اعزاز ہے مگر اس کے ساتھ مشکلات بھی جڑی ہوتی ہیں۔
ان کے مطابق گزشتہ تین ماہ نے انہیں کئی طرح سے آزمایا، تاہم وہ ان چیلنجز سے بہت کچھ سیکھے ہیں۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ، میک کولم اور روب کی مل کر ٹیم کو آگے لے جانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔
ایشیز سیریز میں اسٹوکس کی کارکردگی محدود رہی، انہوں نے 15 وکٹیں حاصل کیں اور 184 رنز بنائے، جبکہ آخری ٹیسٹ میں انجری کا شکار بھی ہوئے۔
اب ان کی نظریں جون میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز پر مرکوز ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ اسٹوکس بدستور ٹیسٹ کپتان رہیں گے، جبکہ میک کولم اور روب کی بھی اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔
چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ نے تسلیم کیا کہ اس شکست کے بعد کسی ایک فرد کو ذمہ دار نہ ٹھہرانا شائقین کے لیے غیر مقبول فیصلہ ہو سکتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل