Loading
دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے تحت مقامی لوگوں کی سماجی و معاشرتی ترقی کے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے جب کہ واپڈا کا دیامر میں تعلیم، خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اور اہم فیصلہ کرلیا گیا۔
واپڈا نے دیامر میں کمیونٹی بیسڈ 75 گرلز اسکولوں کے لیے 9 کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد رقم مختص کر دی، اس اقدام سے چلاس، تانگیر اور داریل میں 2 ہزار 250 آؤٹ آف اسکول بچیاں تعلیم حاصل کر سکیں گی۔
تانگیر اور داریل کے پانچ سرکاری اسکولوں کی بحالی کے لیے بھی 2 کروڑ 95 لاکھ روپے مختص ہے، اسکولوں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ دو کوسٹر بسیں بھی فراہم کی جائیں گی۔
قبل ازیں واپڈا کی جانب سے دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ ایریا میں تعلیم کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات مکمل کیے جا چکے ہیں، 2 ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے چلاس کیڈٹ کالج کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔
تھور آرمی پبلک اسکول کا قیام، تانگیر اور داریل کے سرکاری اسکولوں کو بھی اپ گریڈ کیا جا چکا ہے، پراجیکٹ ایریا میں تعلیم کے فروغ کے لیے مزید منصوبے منظوری کے مراحل میں ہیں۔
واپڈا پراجیکٹ ایریا میں معاشی و سماجی ترقی اور انفراسٹرکچر پر 78 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کر رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل