Tuesday, March 24, 2026
 

ندا یاسر کے بولڈ لباس اور وگ پر صارفین کی شدید تنقید

 



معروف پاکستانی اداکارہ وٹی وی میزبان ندا یاسر عید پر اپنے بولڈ لباس اور وگ کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔  ندا یاسر ایک معروف پاکستانی مارننگ شو ہوسٹ ہیں جن کے انسٹاگرام پر 2.4 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔ وہ تقریباً گزشتہ 19 برس سے نجی ٹی وی پر ’گڈ مارننگ پاکستان‘ کے نام سے مارننگ شو کی میزبانی کرہی ہیں۔  ندا یاسر اپنے انٹرٹینمنٹ اور ڈسکشن پر مبنی پروگرامز کے لیے جانی جاتی ہیں، تاہم وہ اکثر اپنے انداز، بیانات اور لائیو شوز میں غلطیوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا بھی کرتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے رمضان اور عید ٹرانسمیشنز کی میزبانی کی، جہاں ان کے مختلف لُکس پر خاصی تنقید کی گئی، خصوصاً ان کے بولڈ لباس اور وِگ کے استعمال پر صارفین نے شدید تنقید کی۔  عید کے ایک پروگرام میں ندا یاسر نے سینئر اداکاراؤں کے ساتھ شو ہوسٹ کیا، جہاں انہوں نے سرخ ریشمی لباس کے ساتھ سنہری جیولری پہنی، اس دوران انہوں نے اپنے بالوں میں وگ کا استعمال بھی کیا اور ساتھ میں ٹِکا اور ہیڈ جیولری بھی پہنی۔ ندا یاسر کے اس وِگ اور بولڈ عید لُک پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ کئی صارفین نے انہیں عمر کے مطابق فیشن نہ اپنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا، جب کہ کچھ مداح ان کے بڑے گلے والے لباس سے بھی ناخوش نظر آئے۔ ایک صارف نے لکھا ’مجھے تو ندا یاسر پہچان میں ہی نہیں آئیں، وہ بالکل مختلف لگ رہی ہیں‘۔  ایک اور نے کہا کہ ندا یاسر وِگ پہن کر عجیب لگ رہی ہیں۔         View this post on Instagram                       ایک مداح نے لباس پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ندا یاسر کا ڈیپ نیک ڈریس ٹی وی شو کے لیے مناسب نہیں لگتا۔ کچھ صارفین نے عمومی طور پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی بڑی عمر کی خواتین خود کو کم عمر دکھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل