Wednesday, March 25, 2026
 

کراچی، شہر میں دو مختلف مقامات پر پولیس مقابلے، 4 زخمیوں سمیت 5 ملزمان گرفتار

 



شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلوں کے دوران 4 زخمی سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق پہلا مقابلہ قائد آباد کے علاقے لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو زخمی سمیت تین ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا۔ زخمی ملزمان کی شناخت سلیمان اور عمیر کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ دوسرا واقعہ رضویہ کے علاقے ناظم آباد نمبر ایک میں پیش آیا، جہاں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ زخمی ملزمان محمد سلیم اور محمد عظیم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ان ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم، منشیات اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل