Wednesday, March 25, 2026
 

ایرانیوں کو حکومت کیخلاف بغاوت پر اکسانے کی نیتن یاہو کی تجویز کو ٹرمپ نے مسترد کر دیا

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ایرانی عوام کو بغاوت پر اکسانے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر کو تجویز دی تھی کہ ایران کے عوام سے حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کی مشترکہ اپیل کؤی جائے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے یہ تجویز گزشتہ ہفتے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اس وقت دی تھی ہوئی جب اسرائیل نے ایران کے اہم عہدیداروں کو نشانہ بنایا جن میں علی لاریجانی اور غلام رضا سلیمانی شامل ہیں۔ نیتن یاہو نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایرانی حکومت اس وقت افراتفری” کا شکار ہے اور یہ بہترین موقع ہے کہ عوامی بغاوت کو ہوا دی جائے جس کے لیے امریکا اور اسرائیل کو مل کر ایرانی عوام سے سڑکوں پر آنے کی اپیل کرنی چاہیے۔ تاہم صدر ٹرمپ نے اس تجویز پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس اپیل سے ایران میں بڑے پیمانے پر خونریزی پھیل سکتی ہے کیونکہ پاسداران انقلاب مظاہرین کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کر سکتی ہے۔ البتہ دونوں رہنماؤں نے متبادل حکمت عملی پر اتفاق کیا کہ اگلے دن صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا خاص طور پر ایرانی تہوار کے دوران عوامی ردعمل دیکھا جائے گا یہ تہوار عام طور پر بڑے اجتماعات کے ساتھ منایا جاتا ہے اس لیے امید تھی کہ احتجاجی مظاہرے سامنے آ سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ جنگ کے 25 دن گزر جانے کے باوجود تاحال ایران میں کوئی بڑی عوامی تحریک سامنے نہیں آئی۔ نہ ہی بڑے پیمانے پر احتجاج دیکھنے میں آیا اس کے بعد امریکی اور اسرائیلی حکام اس نتیجے پر پہنچے کہ ایرانی عوام اب بھی خوف کا شکار ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل