Wednesday, March 25, 2026
 

صدر ٹرمپ ہفتے تک جنگ بندی کا اعلان کرسکتے ہیں؛ اسرائیل تشویش میں مبتلا؛ رپورٹ

 



امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ بندی کی خبریں زیر گردش ہیں جس نے اسرائیل کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ مختلف بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی قیادت میں اس وقت یہ تشویش پائی جا رہی ہے کہ کہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک ہی جنگ بندی کا اعلان نہ کر دیں۔ اسرائیلی چینل 12 کے مطابق اسرائیلی حکام کو خدشہ ہے کہ امریکی صدر ایران کے ساتھ مکمل اور تفصیلی معاہدے سے پہلے ہی ایک عبوری یا عمومی جنگ بندی کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے پیش کردہ 15 نکاتی منصوبہ ابھی مکمل طور پر طے نہیں پایا مگر اس کے باوجود پیش رفت جاری ہے اور شاید ہفتے تک صدر ٹرمپ کوئی اعلان کردیں۔ اس ممکنہ پیش رفت کے پیش نظر اسرائیل نے فوجی اور انٹیلیجنس قیادت کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے جب کہ ایران کے اندر اہم اہداف کی فہرست تیار کر لی گئی تاکہ کسی بھی جنگ بندی سے پہلے زیادہ سے زیادہ اسٹریٹیجک فائدہ حاصل کیا جائے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی طلب کیا جس میں موساد چیف، فوجی سربراہان اور دیگر سکیورٹی حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں ممکنہ امریکی اقدام اور اس کے اثرات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ یاد رہے کہ یہ جنگ اب چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے جب کہ امریکا نے اس کے لیے 4 سے 6 ہفتوں کا ٹائم فریم مقرر کیا تھا۔ اب یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ امریکا اپنے اہداف وقت سے پہلے حاصل کرنے کے قریب ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل