Wednesday, March 25, 2026
 

ہزارہ ایکسپریس وے پر ڈرائیور کی غفلت سے حادثہ، 2 افراد جاں بحق

 



ہزارہ ایکسپریس وے حویلیاں کے قریب مبینہ طور پر ڈرائیور کی غفلت سے گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے پر گاڑی حادثے کے نتیجے میں تین افراد جانبحق اور ایک خاتون زخمی ہوئیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو رضاکار اور حکام موقع پر پہنچے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی خاتون کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منقل کردیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق کار سوار قلندر آباد سے حویلیاں جا رہے تھے اور حادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل