Loading
اسلام آباد ہائی کورٹ میں نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کے معاملے پر یوٹیوبر رجب بٹ کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی جب کہ ندیم نانی والا کی درخواست نمٹا دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس محمد اعظم خان نے رجب علی بٹ اور ندیم نانی والا کیس کی سماعت کی، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے رجب بٹ کیس میں جواب کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی۔
ندیم مبارک کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، رپورٹ ڈایریکٹر لیگل این سی سی آئی اے سرفراز کھٹانہ نے عدالت میں پیش کی۔
رپورٹ کے مطابق این سی سی آئی اے ہیڈ کوارٹر کی سفارش پر نام پی سی ایل سے نکال دیا جائے گا، ندیم مبارک کا نام نیشنل سائبر سیکیورٹی ایجنسی کی سفارش پر پی سی ایل میں ڈالا گیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ندیم مبارک این سی سی آئی اے لاہور میں درج انکوائری کیس میں نامزد ہیں، پاسپورٹ رولز 2021 کے تحت ندیم مبارک کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔
عدالت نے رجب بٹ کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی جب کہ ندیم نانی والا کی درخواست نمٹا دی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل