Friday, March 27, 2026
 

بومن ایرانی نے مزاحیہ تبصرے کے ساتھ ٹرمپ کو ٹرول کردیا

 



عالمی سطح پر امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی جہاں سنجیدہ خبروں کا محور بنی ہوئی ہے، وہیں بالی ووڈ اداکار بومن ایرانی نے اس صورتحال پر ہلکے پھلکے انداز میں تبصرہ کر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ 66 سالہ اداکار کی ایک مختصر ویڈیو ان دنوں انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے سفارتی معاملات کو مزاح کے انداز میں پیش کیا۔ ویڈیو میں انہوں نے یہ کہتے ہوئے مذاق کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ’’امن مذاکرات‘‘ کے خواہاں ہیں، اور اس مقصد کے لیے انہیں، سمرتی ایرانی اور ارونا ایرانی کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔         View this post on Instagram                       انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ امن کے لیے ہر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، تاہم ایک شرط رکھتے ہیں کہ وہ واشنگٹن نہیں جائیں گے بلکہ بہتر ہوگا کہ ٹرمپ اور ان کا وفد ممبئی کے دادر پارسی کالونی آئے، جہاں انہیں روایتی کھانے پیش کیے جائیں۔ اپنی بات کو مزید دلچسپ بناتے ہوئے بومن ایرانی نے کہا کہ اگر مہمان ایک بڑا گیس سلنڈر بھی ساتھ لے آئیں تو سب کے لیے معاملات مزید آسان ہو جائیں گے۔ ویڈیو کے اختتام پر ان کے ہلکے پھلکے انداز اور مسکراہٹ نے اس مذاق کو مزید دلکش بنا دیا۔ اس ویڈیو پر شوبز شخصیات نے بھی ردعمل دیا ہے، جہاں سمیرا ریڈی نے اسے ’’شاندار‘‘ قرار دیا، جبکہ فرحان اختر اور رِکی کیج نے بھی ہنسی کے ایموجیز کے ساتھ اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل