Loading
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں 28 مارچ کو "ارتھ آور" منانے کا اعلان کردیا۔
مریم نواز نے صوبہ بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عالمی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اعلامیے کے مطابق 28 مارچ کو پنجاب بھر میں رات ساڑھے آٹھ سے ساڑھے نو بجے تک روشنیاں بند رکھی جائیں گی تاکہ توانائی کے تحفظ اور ماحولیاتی شعور کو فروغ دیا جا سکے۔
حکومت پنجاب نے ارتھ آور مہم میں اشتراک کار کے لیے سیکرٹری ماحولیات کو فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے، جبکہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب صوبہ بھر میں اس مہم کی مانیٹرنگ کریں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ نئی نسل کو محفوظ اور صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے اجتماعی کاوشیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارتھ آور مہم کا مقصد توانائی کے محفوظ استعمال کے حوالے سے عوامی شعور بیدار کرنا ہے۔
انہوں نے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کی ماحولیاتی تحفظ کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماحول کو ترجیحات میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ نے عوام، خصوصاً نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ توانائی کی بچت کی اس عالمی مہم میں بھرپور حصہ لیں اور دنیا بھر میں جاری اس مہم کا فعال کردار بنیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل