Friday, March 27, 2026
 

چالیس سال افغان بھائیوں کی خدمت کا اچھا صلہ نہیں ملا، وزیراعلیٰ بلوچستان

 



وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ مملک ہے، ہم نے چالیس سال افغان بھائیوں کی خدمت کی لیکن اس بھائی چارے کا ہمیں اچھا صلہ نہیں ملا۔ پشین میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ میں اپنے افغان بھائیوں سے کہتا ہوں پاکستان میں قتل و غارت بند کرو۔ جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ پاکستان کو کوئی نقصان پہنچا سکیں، ایران میں اسرائیل کی جانب سے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں، ہمارے لیے پاکستان سب سے پہلے ہے۔  سرفراز بگٹی نے کہا کہ پشین کو ڈویژن بنانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، صوبے کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کروں گا۔ بلوچستان کے غیور عوام امن اور ترقی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے تھے میں اپنے گھر سے باہر نہیں نکل سکتا لیکن میں بلوچستان کے کونے کونے میں جاتا ہوں۔ تعلیم، صحت اور امن کیلئے پوری لگن سے محت کریں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل