Loading
پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں ایک نئی اور دلچسپ روایت دیکھنے کو ملی۔
گزشتہ روز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین ٹاس کے موقع پر دو، دو ٹیم شیٹس کے ساتھ میدان میں آئے۔
دونوں کپتانوں نے ٹاس کے نتیجے کے مطابق اپنی حتمی پلیئنگ الیون کا انتخاب کیا، جو کہ پی ایس ایل کے نئے قوانین کے تحت ممکن ہوا ہے۔
نئے ضابطے کے مطابق ہر کپتان ٹاس سے قبل میچ ریفری کو دو مختلف ٹیم کمبی نیشن جمع کرا سکتا ہے۔
ٹاس کے بعد ان میں سے کسی ایک حتمی ٹیم کا انتخاب کرنا لازمی ہوتا ہے، جس کے بعد بغیر مخالف کپتان کی اجازت ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔
یہ قانون خاص طور پر رات کے میچز کے لیے اہمیت رکھتا ہے، جہاں اوس ایک بڑا عنصر بن جاتی ہے۔
دوسری اننگز میں گیند گیلی ہونے کے باعث اسپنرز کو مشکلات پیش آتی ہیں، جس سے ٹیموں کی حکمت عملی متاثر ہوتی ہے۔
PSL teams allowed to submit two XIs and pick one after toss
https://t.co/AdAMNp3yMH
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) March 26, 2026
اس نئے اصول کے ذریعے ٹیموں کو بہتر توازن قائم کرنے کا موقع ملے گا، جیسے پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم اضافی فاسٹ بولر شامل کر سکتی ہے، جبکہ دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم بیٹنگ لائن کو مضبوط بنا سکتی ہے۔
تاہم سیزن کے پہلے میچ میں ہوا اور بادلوں کے باعث اوس کا کوئی خاص اثر دیکھنے میں نہیں آیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل