Friday, March 27, 2026
 

خیبرپختونخوا میں خدمات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلے

 



وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت رائٹ ٹو سروسز کمیشن کے اجلاس میں خدمات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے رائٹ ٹو سروسز اور رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشنز کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے اسکا متعلقہ محکموں کیساتھ ادارہ جاتی انضمام ناگزیر قرار دیدیا۔ وزیراعلیٰ نے کمیشن کی ڈیجیٹائزیشن جلد از جلد مکمل کرنے اور شہریوں کو کمیشن کے تحت دستیاب خدمات سے باخبر رکھنے کے لیے بھرپور آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کردی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ خدمات کی فراہمی میں تاخیر ناقابلِ برداشت ہے، مقررہ مدت میں تاخیر سنگین جرم تصور کیا جائے، انتظامی رکاوٹیں ختم کرکے شکایات پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے، اجلاس میں کمیشن کو مضبوط بنانے کیلئے کمشنرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ کمیشن کے تحت 14 محکموں کی 80 خدمات نوٹیفائیڈ ہیں، 15 محکموں کی مزید 89 خدمات شامل کی جا رہی ہیں، وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر پبلک فیڈبیک فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے، کمیشن دستک پلیٹ فارم سے منسلک ہے جبکہ موبائل ایپلیکیشن بھی لانچ کر دی گئی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای میل، فون کال اور واٹس ایپ کے ذریعے بھی شکایات اندراج کی سہولت دستیاب ہوگی، سال 2025 میں 742 شکایات کا ازالہ، گزشتہ سال 2024 کے مقابلے میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ کیا گیا، پبلک آؤٹ ریچ 2024 کے 69,100 سے بڑھ کر 2025 میں 478,054 تک پہنچ گئی، خدمات میں تاخیر پر آٹھ مختلف محکموں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل