Friday, March 27, 2026
 

لاہور؛ محلے دار نے بھتیجے کے گھر آئی خاتون کے ساتھ زیادتی کر ڈالی

 



کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق خاتون دھوپ سڑی گاوں میں اپنے بھتیجے کے گھر آئی ہوئی تھی، ملزم خاتون کا محلے دار ہے جو ورغلا کر خاتون کو اپنے ساتھ لے گیا۔ ملزم نامعلوم مقام پر خاتون کو دھمکا کر زیادتی کرکے فرار ہوگیا تھا، خاتون کے بھتیجے کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر فوری کارروائی کی گئی۔ ملزم محمود عرف ملنگا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور مزید تفتیش کے لیے جنڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کے مطابق خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل